جنوبی پنجاب کی نہریں دوماہ کےلیےبند،پانی کی بدترین قلت کاامکان

لاہور: پانی کی کمی کے پیش نظرارسا نے جنوبی پنجاب کی نہریں دو ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، یکم دسمبر سے ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کی نہریں بند کردی جائیں گی۔
ترجمان ارسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نہروں کی بندش کا فیصلہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کا اخراج کم ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔ تربیلا سے پانی کا اخراج بتیس ہزار جبکہ منگلا ڈیم سے تیس ہزار کیوسک رہ گیا۔
پانی کی کمی کے باعث جنوبی پنجاب کو پانچ ہزار کیوسک پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ نہریں بند ہونے سے کاشتکاروں کیلئے نہ صرف ربیع سیزن میں مشکلات ہوں گی بلکہ پینے کے پانی کی بھی قلت کا خدشہ ہے۔ سماء
canal
water issue
تبولا
Tabool ads will show in this div