چائناکٹنگ کس نےکی؟سیاسی جماعتیں بول پڑیں

کراچی:شہر میں ہزاروں پلاٹس پر چائنا کٹنگ کے انکشاف پر پیپلزپارٹی،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا ردعمل آگیا۔حریف جماعت پر الزام لگنا شروع ہوگئے ۔

کراچی میں چائناکٹنگ کس نے کرائی؟سیاسی جماعتوں کا ردعمل آگیا۔عارف علوی نےکہاکہ کراچی کے کراچی والے ہی دشمن ہیں۔ انھوں نےچائنا کٹنگ کا الزام ایم کیوایم پر لگایااورپی پی والوں کو بھی نہ چھوڑا۔

ناصر حسین شاہ نے سابق میئر کا دور یاد کرکے کہا کہ اُس وقت رفاہی پلاٹس پر چن چن کر ہاتھ صاف کیا گیا ۔

حافظ نعیم الرحمان نےکہاکہ چائنا کٹنگ کس نے کرائی، پتہ ہے۔اُن کے خلاف کارروائی بھي ہونی چاہیے۔

کراچی میں ہزاروں رفاہی پلاٹس پر قبضے کیے گئے۔عدالتی احکامات پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی بھی کي جاتي رہي۔ سماء

china cutting

Tabool ads will show in this div