لینڈمافیا کےلیے سونےکی کان

کراچي:لينڈمافيا کے لئےروشنیوں کاشہرسونے کي کان بن گيا۔ سپريم کورٹ نے چائنہ کٹنگ کے پينتيس ہزار پلاٹوں کوواگزارکرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ کراچی کو برباد کردیا گيا،خداکاخوف کريں۔اصل ماسٹر پلان کي روشني ميں رفاہي پلاٹس کي تفصيلات بھي طلب کرليں۔

شہر قائد ميں پينتيس ہزار پلاٹوں کي چائنا کٹنگ ہوگئي۔ڈائريکٹر ماسٹر پلان نےسپريم کورٹ ميں تہلکہ خيزانکشاف کردیا۔

ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی نےبھی چائنہ کٹنگ کا اعتراف کرلیا۔جسٹس گلزار کے ڈي اے افسران پر برہم ہوگئے اورريمارکس ديے کہ کراچی کوبرباد کردیا گيا،خدا کا خوف کريں۔دفتر سے باہر نکليں۔آپ کي کيا ذمہ دارياں ہيں،کيا يہ بھي ہم بتائيں۔ايوب خان کے زمانے ميں شہر قائد يورپ لگتا تھا۔لوگ لندن کےبجائے کراچي آتے تھے۔

ڈي جي کے ڈي اے نے عدالت کو بتايا کہ دو دن ميں ستائيس مقامات پر غیرقانونی تعمیرات کومسمارکیاگیا۔ ڈائريکٹر ماسٹر پلان نے بتاياکہ کراچي کے چھ ماسٹر پلان ہيں۔

عدالت عظميٰ نے اصل ماسٹر پلان کي روشني ميں رفاہي پلاٹس کي تفصيلات طلب کرليں۔جسٹس گلزار نے کے ايم سي افسر کي بھي سرزنش کي اورريمارکس دئےکہ بہت ہوگیا،اب کراچی کے ساتھ مزید کھلواڑ نہ کريں۔آپ کی ٹیم جہاں جاتی ہےوہاں تجاوزات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔صدر میں صرف دس فٹ کی سڑک رہ گئی ہے۔سرکاری مہمان خانے بھیجيں گےتوسب ٹھيک ہوجائےگا۔

عدالت نے چائنہ کٹنگ کے پينتيس ہزارپلاٹوں کو وا گزر کرانے کا حکم دے دیا۔ڈی جی کے ڈی اے سے دو ماہ میں ابتدائی رپورٹ بھي مانگ لي۔ سماء

LAND MAFIA

china cutting

Tabool ads will show in this div