بیٹی کا پاک فوج کیخلاف بیان،شریں مرزاری کا ردعمل

Nov 29, 2017

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی سینیر رہنما شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنی بیٹی سے بہت پیار ہے، تاہم پاک فوج سے متعلق نازیبا بیان اور الفاظ سے کسی طور متفق نہیں، ایمان نے جو بیان دیا وہ سراسر اس کی اپنی ذاتی رائے ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیر پارٹی رہنما شریں مزاری نے بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے جاری حالیہ ویڈیو پیغام سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بیٹی کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتی۔

رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے اپنی صاحبزادی کے پاک فوج کے خلاف ویڈیو بیان کی شدید مذمت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ ایمان بالغ ہے اور اس کا اپنا نکتہ نظر ہے، ہمیں زندگی کے تجربات سے سیکھنا چاہئے۔ ہم ایک دوسرے سے لاتعلق تو نہیں لیکن رائے سے اختلاف ضرور کرسکتے ہیں۔

 

ایمان حاضر مزاری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں اہم اداروں کے خلاف بات کی تھی اور کہا تھا کہ اگر آپ کو تھوڑی سی بھی امید ہے کہ پاکستان ایک دن پروگریسو اور جمہوری ملک بن سکے گا جہاں لوگوں کی زندگی اور ان کے حقوق کو تحفظ ہو گا توآپ کو بولنا چاہئے، ڈرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

 

ایمان کے ویڈیو پیغام کے بعد ان کا ٹوئٹر پر موجود صحفہ بند ہوگیا۔ سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر ایمان کے ویڈیو کو پیغام شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے اسی ملک کے خلاف سازش تو کئی لوگوں نے اہم اداروں کی تذلیل قرار دیا ہے۔

 

اپنی ویڈیو میں ایمان نے خاص طور پر فیض آباد دھرنے سے فوج کو ملا کر ایک پراپگنڈہ کیا ہے، تاہم شیریں مزاری کے مطابق یہ ان کی بیٹی کی اپنی رائے ہے، جس سے کوئی بھی مخالفت کرسکتا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری کی جانب سے یہ ویڈیو ملک سے باہر بیٹھ کر ملک شمن عناصر کے کہنے پر بنائی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءشیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے میں کردار ادا کرنے اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کی جانب سے چند اراکین میں پیسے تقسیم کرنے پر سخت بیان جاری کر دیا ہے، نہ صرف یہ بلکہ پاک فوج کی جانب سے دی گئی انگنت قربانیوں کی بھی تذلیل کی گئی ہے۔

ایمان مزاری کا یہ ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور اب تک لاکھوں لوگ اسے دیکھ کر مختلف آراءکا اظہار کر رہے ہیں۔ سماء

PTI

SHIREEN MAZARI

dg rangers

video statement

mother and daughter

faizabad dharna

Imaan Mazari

Tabool ads will show in this div