دماغی مرض میں مبتلا22سالہ حسینہ کی مقابلہ حسن میں شرکت
مینیسوٹا : امریکا میں منعقد مقابلہ حسن میں پہلی بار بائیس سالہ حسینہ نے مقابلے میں حصہ لے کر سب کو حیران کردیا، مقابلے میں چوبیس سالہ حسینہ کیلے رائٹ مس مینیسوٹا منتخب ہوئیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق امریکا میں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا۔
Mikayla Holmgren said she was so shocked she cried when she won two awards at Miss Minnesota yesterday. She also made history as the first woman with Down Syndrome to compete in a @MissUSA state pageant 👑https://t.co/dBqh8BP2FE pic.twitter.com/rdxXHmTzgF
— Brianna Sacks (@bri_sacks) 27 November 2017

جس میں پہلی مرتبہ ڈاؤن سنڈروم یعنی ذہنی مرض میں مبتلا حسینہ نے بھی کمال خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حصہ لیا، تاہم مقابلے میں 24سالہ حسینہ نے مینیسوٹا یو ایس اے کا تاج اپنے سر پر سجایا۔
امریکی ریاست مینیسوٹا میں گزشتہ دنوں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں 51 حسیناؤں نے حصہ لیا۔ رواں برس اس مقابلے میں ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا 22 سالہ حسینہ میکیلا نے پہلی مرتبہ مقابلے میں حصہ لے کر تاریخ رقم کی۔
مختلف مرحلوں سے گزرنے کے بعد اس دو روزہ مقابلے کے آخر میں ججز نے ووٹ کی بنیاد پر 24 سالہ حسینہ کیلے رائٹ کو مقابلے کا فاتح قرار دیا جس کے بعد ان کے سر پر مس مینیسوٹا یو ایس اے کا تاج سجادیا گیا۔ سماء