بھارت میں گدھوں کو جیل ہوگئی

ممبئی : بھارتی ریاست اترپردیش میں جیل کے باہر پودے کھانے والے گدھوں کو پولیس نے جیل میں ڈال دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری ہونے والی خبروں کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں قیمتی پودے کھانے پر گدھوں کو چار روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ آٹھ گدھوں نے جیل کے باہر رکھے گئے قیمتی پودوں کو کھا لیا تھا۔

گدھوں نے جیل کے باہر رکھے گئے 5لاکھ روپے کے قیمتی پودوں کو کھا لیا تھا۔ پولیس اہلکاروں کے روکنے کے باوجود پودے کھانے پر جیل انتظامیہ نے گدھوں کے ریوڑ کو ضلعی جیل میں قید کرلیا۔

گرفتاری کی خبر جب گدھوں کے مالک تک پہنچی تو گدھوں کی رہائی کیلئے مالک نے بی جے پی کے مقامی رہنما سے رابطہ کیا اور اس نے جیل آکر آٹھوں گدھوں کو رہا کرایا۔ سماء

INTERESTING

strange

Tabool ads will show in this div