کافی پئیں اور بیماریاں بھگائیں

نیویارک : سائنسدانوں کی نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ چار کپ کافی پینے سے دل کی بیماریوں اور موت کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نیکسٹ کے مطابق نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ چار کپ کافی پینے سے دل کی بیماریوں اور موت کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے، کافی بیشتر لوگوں کی صحت کے لئے مفید ثابت ہوئی ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن کے محققین کا کہنا ہے کہ دن میں کافی کے تین سے چار کپ پینے سے دل کی بیماریوں کے امکانات میں 15فیصد، جب کہ قبل از وقت موت کا امکان 17فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

 

کافی سے بعض اقسام کے سرطان، ذیابیطس، جگر اور بھولنے جیسی بیماریوں کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اعتدال کے ساتھ کافی پینا صحت کے لئے نقصان کے بجائے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

تاہم سائنسدانوں نے زور دیا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کافی کا استعمال ہر ایک کے لئے اچھا ہے، مثلاًحاملہ خواتین کے لئے کافی کا بہت زیادہ استعمال خطرناک ہوسکتا ہے، جب کہ کیفین کی وجہ سے خواتین میں ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سماء

HEALTH

HEART

Tabool ads will show in this div