کالعدم طالبان قیادت افغانستان،پاکستان میں موجودہے،امریکی الزام

واشنگٹن : امریکی جنرل کی جانب سے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کالعدم طالبان کی قیادت بڑی تعداد میں اب بھی پاکستان میں موجود ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکی جنرل نکلسن نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم طالبان کی قیادت بڑی تعداد میں اب بھی پاکستانی علاقے میں موجود ہے۔

   

امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان قیادت کے افغانستان اور پاکستان میں موجودگی کے واضح ثبوت ملے ہیں۔

امریکی جنرل نکلسن نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان کی سینیر قیادت پاکستان اور نچلی قیادت افغانستان میں ہے۔ جنرل نکلسن کا مزید کہنا ہے کہ سرحد پار کارروائی کرنے والے دہشت گرد​وں کو پاکستان ختم کرے، اس کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

جنرل نکلسن نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے سخت مؤقف کے باوجود پاکستانی رویے میں تبدیلی نہیں آئی، ہم نے پاکستان سے بہت واضح اور صاف مؤقف بیان کیا۔ سماء

ALLEGATIONS

TALIBAN

haqqani network

General John Nicholson

US Military

Tabool ads will show in this div