کپتان نےفوادعالم کی واپسی کاسنگل دےدیا

Nov 28, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Sarfaraz-Sot-Khi-28-11.mp4"][/video]

کراچی: کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ  کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے فیصلے پر خوشی ہے۔ فوادعالم پاکستان ٹیم میں واپس آئیں گے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے سرفرازاحمد نے کہاکہ اللہ کے ہاں دیر ہے،اندھیرنہیں ۔فوادعالم ٹیم میں کم بیک کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پرعزم لہجےمیں کہاکہ مختلف کنڈیشنز میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ نیوزی لینڈ جائیں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئندہ ہے ۔پی ایس ایل کافائنل کراچی میں ہونا اچھااقدام ہوگا۔ سماء

Tabool ads will show in this div