کندھ کوٹ : سندھ بلوچستان سرحدی علاقے سے 3 دہشت گرد گرفتار

اسٹاف رپورٹ

کندھ کوٹ : کندھ کوٹ میں کشمور کے قریب سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے پر کشمور پولیس کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی عمر طفیل کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بلوچستان سے سندھ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، گاؤں ولایت جاکھرانی کے قریب پولیس مقابلے میں 3 دہشتگرد محمد حنیف، جعفر اور میر خان جاکھرانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار دہشتگردوں سے 5 دستی بم  4 کلو بارودی مواد اور ایک خودکش جکیٹ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشتگروں نے ریلوے ٹریک، گیس پائپ لائن دھماکوں کا بھی اطراف کرلیا۔ سماء

Azadi March

سندھ

rigging

بلوچستان

modi

Tabool ads will show in this div