تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس، فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کا فیصلہ

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی، کور کمیٹی اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف حکومت سے تعاون کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، شیریں مزاری، جہانگیر ترین، اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے دہشتگردی کیخلاف حکومت سے تعاون کا فیصلہ اور فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی، اجلاس میں کہا گیا ہے کہ تعاون کا مطلب دھاندلی کے مؤقف سے پیچھے ہٹنا نہیں۔

تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے مذاکرات پر بہت لچک دکھائی ہے، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق 3 نکات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، حکومت نے یہ نکات پہلے تسلیم کرلئے تھے۔ سماء

parade

movie review

jundullah

crimes

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div