لاہور؛تین روزمیں 45 ارب روپے کانقصان

لاہور: مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث پينتاليس ارب روپے کي تجارتي سرگرمياں متاثر ہوئیں۔

مذہبي جماعت کے دھرنے کے باعث ۔لاہورکے بيشتر کاروباري مراکز اور مارکيٹيں تين روز سے بند ہيں ۔ دھرنے سے صرف لاہور ميں پينتاليس ارب روپے کي تجارتي سرگرمياں متاثر ہوئيں۔تیسرے روز بھی کاروباری مراکز بند ہونے سے جہاں دکانيں کھلي ہيں وہاں بھي گاہک نہيں۔

دکانداروں کے تحفظ کےلئے انجمن تاجران نے گزشتہ روزہڑتال کي کال دي تو پورے کا پورا شہر ہي بند ہوگيا اور اربوں روپے کا لين دين نہ ہوسکا۔ بیشتر دکانداروں کا موقف تھا کہ ہمارے تحفظ کے لئے ہي کاروبار بند کروايا گيا ہے لیکن ہم چھوٹے دکانداروں کا نقصان ہوا ہے۔

دوسري طرف بازاروں ميں آنے والے اکا دکا گاہک بھي پريشان دکھائي ديے اور بازار بند ہونے کي وجہ سے خالي ہاتھ واپس جاتے رہے ۔

ايک اندازے کے مطابق ۔لاہور ميں ايک دن ہڑتال کي وجہ سے پندرہ ارب روپے کا کاروبار نہيں ہوتا اورقومي خزانہ ايک ارب روپے کے ٹيکس سے محروم ہوجاتا ہے ۔ سماء

financial loss

faizabad dharna

#FaizabadDharna

Tabool ads will show in this div