لاہورمیں اب بھی دھرنا جاری

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں پنجاب اسمبلي کے سامنے مذہبي جماعت کے ايک دھڑے کا دھرنا جاري ہے ۔احتجاج کے باعث مال روڈ کا کچھ حصہ ٹريفک کے لئے بند ہے جبکہ تمام تعليمي اداروں ميں بھي چھٹي ہے ۔

گذشتہ روزلاہورميں ہونے والے ديگراحتجاج ختم ہوگئے تھے ليکن پنجاب اسمبلي کے سامنے دھرنا جاري ہے۔لاہورميں دھرنا دينے والے نئے مطالبات پر ڈٹ گئے۔ شرکاء کا مطالبہ ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ مستعفي ہوں اور راجہ ظفرالحق کميٹي کي رپورٹ سامنے لائي جائے ۔

دھرنے کے باعث ريگل چوک سے الحمراء تک مال روڈ بند ہے اورشہري متبادل راستوں کي تلاش ميں ادھر سے ادھر بھٹک رہے ہيں۔ لاہورکے تمام تعليمي ادارے دوسرے روز بھي بند ہيں ۔۔۔ جبکہ تجارتي سرگرمياں معمول پر آگئي ہيں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلي کے سامنے مال روڈ پر مذہبي جماعت کا ايک دھڑا بدستور دھرنا ديے بيٹھا ہے جس نے اسلام آباد ميں ہونے والا معاہدہ تسليم کرنے سے انکار کرديا ہے ۔ سماء

SIT IN

PUNJAB ASSEMBLY

rana sana

#FaizabadDharna

Tabool ads will show in this div