دھونی کی آمد پربوم بوم کے نعرے

بوم بوم آفریدی سے محبت یا قابض بھارتی افواج سے نفرت کا اظہار، ايم ايس دھوني کے دورہ مقبوضہ کشمير کے موقع پر بوم بوم آفريدي کےنعرے لگ گئے۔ دھونی کہتے ہیں پاک بھارت میچز کرکٹ سے بڑھ کر ہیں ۔فیصلہ حکومت پر چھوڑنا چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کی جانب سے سجائی گئی تقریب میں سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی مہمان خصوصی تھے۔مگر کشمیریوں کی زبان پر بوم بوم آفریدی کے نعرے تھے۔ان نعروں سے قابض افواج اور سابق بھارتی کپتان کے حصے میں شرمندگی آئی۔

اگرکشمیریوں نے شاہد آفریدی کو یاد رکھا تو لالہ نے بھی کول کتہ میں کشمیریوں کا شکریہ ادا کیا تھا

ایم ایس دھونی کو بھارتی فوج میں اعزازی لیفٹننٹ کرنل کا درجہ بھی حاصل ہے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی سادہ معاملہ نہیں، یہ ایک سفارتی اور سیاسی فیصلہ ہوگا۔

دھونی کے مطابق اس کے بھارتی معیشت پر بھی اثرات پڑتے ہیں اس لیے فيصلہ حکومت پر چھوڑ دينا چاہيے۔ سماء

boom boom

MS Dhoni

pro afridi slogans

Tabool ads will show in this div