شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز پر سماعت آج ہوگی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Ns-Hearing-Today-Isb-Pkg-27-11.mp4"][/video]

اسلام آباد: نواز شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت آج پھر ہوگی۔ لندن فلیٹس، فلیگ شپ اور ہل میٹل ریفرنسز میں استغاثہ کے گواہ اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز پر آج پھر سماعت ہوگی۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔

لندن فلیٹس اور فلیگ شپ ریفرنسزمیں استغاثہ کے گواہ عمر دراز اور مختار احمد اپنے اپنے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ جبکہ العزیزیہ اور ہل میٹل ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ ملک طیب معظم اپنا بیان مکمل کرائیں گے جس کے بعد وکیل صفائی ان پر جرح کریں گے۔ عدالتی وقت ختم ہونے پر بائیس نومبر کو ان کا آدھا بیان ہی قلمبند ہو سکا تھا۔

تینوں ریفرنسز میں نامزد دو مفرور ملزمان حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی استثنیٰ کی مدت میں تبدیلی کی درخواست پر نیب سے جواب بھی طلب کر رکھا ہے۔ سماء

MARYAM NAWAZ

CAPTAIN SAFDAR

London Flats

panama case

NAB references

court hearing

Tabool ads will show in this div