دھرناختم کروانےمیں آرمی چیف کاکوئی کردارنہیں،راناثنا

Nov 27, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Rana-Sana-Sot-25-11-1.mp4"][/video]

لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنانے دعوی کیاہےکہ فیض آباد دھرنا  ختم کروانے میں آرمي چيف نےکردار ادا نہيں کيا۔

وزيرقانون پنجاب راناثناء اللہ کا ايک اور تہلکہ خيزانٹرويوسامنےآگیا۔ سماء سے بات کرتےہوئے رانا ثنانےکہاکہ فیض آباد دھرنےسے متعلق کسي نے ثالثي کي تو وہ شہبازشريف تھے۔

وزيرقانون پنجاب کاکہناتھاکہ معاہدے ميں ثالثي کالکھناغيرآئيني اورغيرضروري تھا۔

راناثںاءاللہ نےمزیدکہاکہ معاہدے ميں شکريہ کا پيرا اور جنرل کے دستخط عقلمندي نہيں۔ انھوں نے مزیدکہاکہ احسن اقبال کاچوہدري نثار سے متعلق بيان بڑي بات ہے،چوہدري نثارکا ردعمل درست تھا۔

وزيرقانون پنجاب نےواضح کیاکہ آرمي چيف کا شکريہ دھرنے والوں نے ادا کيا۔ سماء

rana sana