ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی 30 روزہ نظربندی کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے ذکی الرحمان کی درخواست کی سماعت کی، ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ضمانت منظور ہونے کے بعد نظر بند کیا جانا غیر قانونی ہے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، ذکی الرحمان کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے ساتھ ہر پیشی پر حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ سماء

ahmadinejad

hub

Tabool ads will show in this div