اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ دھاندلی کی تحقیقات کے بعد کرینگے، عمران خان

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ دھاندلی کی تحقیقات کے بعد کریں گے، دھرنا ختم کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ اپوزیشن ختم ہوگئی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے واضح کیا کہ دھرنا قومی یکجہتی کیلئے ختم کیا، حکومت کو بہانے کا جواز نہیں فراہم کرنا چاہتے، دھرنے سے عوام میں شعور بیدار ہوا۔

عمران خان نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے متعلق باتوں کو بے بنیاد قرار دیا، بولے اسپتال کے 3 ملین ڈالر نفع کے ساتھ آئندہ سال واپس مل جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ وہ ڈی ایچ اے کراچی فیز سیون کی اراضی شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کردیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں بھی اسپتال کیلئے  فنڈز درکار ہیں۔ سماء

تحقیقات

فیصلہ

moscow

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div