آرمی چیف قمر باجوہ اور وزیراعظم خاقان سعودی عرب روانہ

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف قمرجاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ،جہاں وہ سعودی حکومت کے اعلی حکام سےملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ وزیراعظم شاہد خان عباسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے سے متعلق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی تھی،ملاقات میں آرمی چیف نے فیض آباد دھرنا طاقت کے بجائے بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے حکومت کو باور کرایا تھا کہ فوج آئین و قانون کے مطابق ہر ڈیوٹی سرانجام دے گی مگر اپنے ہی لوگوں کے خلاف طاقت استعمال نہیں کرسکتے۔ وزیر اعظم نے سپہ سالار کی تجاویز سے اتفاق کیا تھا۔یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سعودی قیادت میں شدید بحران ہےجب اس مہینے کے شروع سے حکومت نے ریاست میں کرپشن کے خلاف مہم شروع کی ہے اور 11کے قریب شہزادےگرفتار کیے جاچکے ہیں۔

گزشتہ روز سعودی عرب میں اسلامی ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ممالک کے عسکری اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کا اتحاد کسی ملک یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے۔

 

پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک دہشت گردی کے خلاف اجتماعی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم انسداد دہشت گردی کے لئے وسائل کی کمی ہے۔ عسکری اتحاد کے رکن ممالک کی افواج کی استعداد بڑھانے کے علاوہ رکن ممالک کے مابین خفیہ اطلاعات کا باہمی تبادلہ بھی ضروری ہے۔ سماء

ARMY CHIEF

RAHEEL SHARIF

SAUDIA ARAB

Islamic military alliance

Faizabad

IMCTC

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div