مذہبی جماعت کا احتجاج، موٹروے چند مقامات سے بند

لاہور: مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث موٹروے چند مقامات سے ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق موٹروے بابو صابو سے ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہے جس کی وجہ سے بابو صابو پر ٹرکوں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ موٹروے کو رات گئے بابو صابو سے ہرن منار تک بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ شاہدرہ کے مقام سے ٹریفک کے لئے بند ہے۔

موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ سے اسلام آباد تک موٹروے ایم ٹو، موٹروے ایم 3 فیصل آباد سے کلرکہار تک موٹروے ایم 4 بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم ون پشاور تا اسلام آباد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہے۔

کوٹ رادھاکشن اور چیچہ وطنی میں نیشنل ہائی وے ٹریفک کیلئے بحال ہے۔ ہڑپہ بائی پاس روڈ پر دھرنا ختم کردیا گیا جس کے باعث ساہیوال تک ٹریفک بحال کردی گئی۔ سرائےعالمگیر روڈ بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

شہری سفر پر نکلنے سے پہلے موٹروے کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرلیں۔ سماء

motorway closed

khatam e nabuwat

Religious party

Tabool ads will show in this div