دہشت گردوں کے مقدمات خصوصی عدالتیں سنیں گی، وزیراعظم

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی اور عسکری حکام کی اہم بیٹھک لگی، میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ خطرناک دہشت گردوں کے مقدمات خصوصی عدالتیں سنیں گی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، ڈی جی ملٹری آپریشن، دفاع، داخلہ، اطلاعات، منصوبہ بندی، خزانہ کے وفاقی وزراء اور گورنر خیبرپختونخوا شریک ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطرناک دہشت گردوں کے مقدمات خصوصی عدالتوں کو بھجوائے جائیں گے، معصوم بچوں، شہریوں اور فوجی جوانوں کے قاتلوں کے مقدمات خصوصی عدالتیں سنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالتیں قومی ایکشن پلان کا حصہ ہیں، یہ عدالتیں غیر معمولی مسائل کا غیر معمولی حل ہیں، تمام ادارے مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی مقدمات خصوصی عدالتوں میں بھجوائیں۔

وزیراعظم کہتے ہیں کہ قومی ایکشن پلان پوری قوم کے اتفاق رائے کا مظہر ہے، حکومت قومی ایکشن پلان پر مکمل اور فوری عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ سماء

eid

boys

signed

shehbaz

Tabool ads will show in this div