اسلام آباد میدان جنگ بن گیا مگر حکومت کہاں ہے؟

Nov 25, 2017

اسلام آباد: اسلام آباد ساڑھے پانچ گھنٹوں سے میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

اس تمام صورتحال پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائ اپنی اپنی جماعتوں کے موقف دے رہے ہیں۔ مگر حکومت کہاں ہے۔ حکومت کی طرف سے مکمل خاموشی ہے۔

فیض آباد آپریشن صبح سات بجے سے جاری ہے۔ مگر وزیر داخلہ احسن اقبال منظرعام سے غائب ہیں۔ حکومتی نمائندوں کے موبائل فون مسلسل بند جارہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخؒلہ طلال چوہدری اپنے حلقے میں پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔ سماء

faizabad dharna

Faizabad sit in

#FaizabadDharna

crackdown on Islamabad proteters

Islamabad protesters

Tehree-e-Labbaik YaRasoolullah