کراچی؛ڈنڈا برداروں نے دکانیں بند کرادیں
اسلام آباد میں دھرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر کراچی میں مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے مشتعل افراد نے نمائش چورنگی پر دکانیں بند کرادیں۔ ڈنڈا بردار مظاہرین دکانیں بند کروارہے ہیں، دکان داروں کو کاروبار بند کرکے دھرنے میں شامل ہونے کی دعوت دے دی گئی۔ خداداد کالونی پر بھی مظاہرین کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں جبکہ مشتعل افراد نے نمائش چورنگی جانے والی سڑک بند کر دی۔