سینیٹ : اپوزیشن کی سانحہ پشاور سے متعلق حکومتی عدم دلچسپی پر کڑی تنقید

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سینیٹ میں اپوزیشن نے سانحہ پشاور پر حکومتی عدم دلچسپی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اعتزاز احسن کہتے ہیں حکومت ایک طرف فوجی عدالتوں کا کڑوا زہر پلا رہی ہے تو دوسری طرف وزیر داخلہ ایوان میں نہیں آتے۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے سانحہ پشاور پر حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا، رضا ربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور ایک سنجیدہ معاملہ ہے، وزیراعظم کل ایوان میں آکر معاملے پر بحث سمیٹیں۔

اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پر وزیر مملکت برائے داخلہ کو سننے کو تیار نہیں، وزیراعظم کو سانحہ پشاور پر ایوان کو اعتماد میں لینا چاہئے، سانحہ پشاور کے بعد سے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا صرف کمیٹیاں بنائی گئیں۔ سماء

bail

climate

reaction

koreans

canadian

shafqat amanat ali

Tabool ads will show in this div