فیض آباد آپریشن، جھڑپوں میں 18 ایف سی اہل کار زخمی
دھرنا مظاہرین کی پولیس آپریشن سے نمٹنے کی حکمت عملی سامنے آ گئی، مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں 18 ایف سی اہل کار زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء کے دھرنا قائدین نے مظاہرین کو گروپنگ میں تقسیم کیا گیا جو پولیس سے نمٹنے کیلئے آگے بڑھتے ہیں اور پتھراﺅ کرکے اہلکاروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں اس کے علاوہ مظاہرین نے علاقے میں جگہ جگہ آگ لگا دی ہے تاکہ آنسو گیس کے اثرات کو کم کیا جا سکے ، اس کے علاوہ پانی، نمک اور کپڑوں کا بھی انتظام کر رکھا ہے تاکہ بدترین شیلنگ کی صورت میں خود کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے ۔