اسلام آباد دھرنا؛فیض آباد پل خالی کرالیا گیا

اسلام آباد: پولیس کو 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرانے کیلئے اہم کامیابی مل گئی۔ فیض آباد پل کو خالی کرا لیا گیا۔

عدالت کے احکامات پر اسلام آباد کے علاقے فیض آباد انٹرچینج پر 20روز سے جاری دھرنے کو ختم کرانے کے لیے پولیس نے آج صبح آپریشن کا آغاز کیا۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث مظاہرین منتشر ہوئے جبکہ اس دوران درجنوں افراد گرفتار کرلیے گئے۔

 

مظاہرین کے پتھراؤ سے کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈی سی اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق نے بتایا کہ کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، کارروائی میں پولیس ،رینجرزاور ایف سی کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔ سماء

EXCLUSIVE

Parade Ground

Faizabad Interchange

Faizabad

Tabool ads will show in this div