فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کا احوال

اسلام آباد : عدالت کے احکامات پر اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں جاری دھرنے کو ختم کرانے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے 50 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ شرکاء کو کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کا محاصرہ مزید سخت کرتے ہوئے رابطہ سڑکیں اور گلیاں بند کرا دیں ہیں۔ دارالحکومت میں سکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کرتے ہوئے شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے دو ہفتے سے جاری دھرنے کے شرکا کو رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کی آخری وارننگ دی تھی۔ جبکہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کی جانب سے بھی اپیل کی گئی تھی کہ دھرنے کے شرکاء ایسی جگہ منتقل ہو جائیں جہاں شہریوں کو تکلیف نہ ہو