فیض آباد انٹرچینج،ہٹ دھرم مظاہرین کیخلاف آپریشن شروع

اسلام آباد :  پولیس کی جانب ہٹ دھرم مظاہرین پر شیلنگ شروع کردی گئی ہے، جس کے بعد مظاہرین نے منتشر ہونا شروع کردیا۔ اس سے قبل دھرنے کے شرکا کو پرامن طور پر منتشر کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ اپنی ضد پر قائم رہے۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کے پنڈال پر آنسو گیس کے شیلز پھینکیں گئے۔ فیض آباد میں پولیس ایف سی کے تازہ دم دستےآئی ایٹ پل کے قریب اور فیض آباد بھی پہنچ گئے ، جب کہ پانی کی توپ اور واٹر ٹینکرز بھی دھرنے کے قریب پہنچا دیئے گئے ہیں۔

جانب آنسو گیس کا دھواں ہی دھواں نظر آرہا ہے، جب کہ پولیس نے خاردار تاریں کاٹ کر راستہ صاف کردیا ہے۔ فیض آباد میں پولیس ایف سی کے تازہ دم دستے آئی ایٹ پل کےقریب اور فیض آبادبھی پہنچ گئے،پانی کی توپ اور واٹر ٹینکرزبھی دھرنے کے قریب پہنچا دیے گئے۔

ممکنہ گرفتاریوں کےلیےقیدیوں کی گاڑیاں فیض آباد کے قریب پہنچ گئیں،ایمبولینسزبھی دھرنے کے مقام کے قریب پہنچا دی گئیں۔ اس سے قبل فیض آباد کے قریب دھرنے کے شرکاء نے پولیس وین پر پتھراؤ کیا، پتھراؤ کےباعث پولیس پیچھےہٹ گئی، مظاہرین نے خوب نعرے بازی کی۔

پولیس نے دھرنے کے قریب پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں، دھرنا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ شروع کی گئی ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر واٹر کینن سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ راول پنڈی میں فیض آباد کے علاقے کو پولیس نے پہلے ہی مکمل خالی کرالیا ہے، علاقے میں مارکیٹیں بند اور بس اڈے خالی کرلیےگئے ہیں جبکہ غیر متعلقہ افراد کاداخلہ بھی بند کردیا گیا۔

دھرنا ختم کرنے کے لیے کسی ممکنہ آپریشن کے نتیجے میں ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے اور توڑ پھوڑ سے بچنے کے لیے مری روڈ پر بھی پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ادھر کراچی میں بھی مذہبی جماعت لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دھرنا جاری ہے۔ ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی پر دھرنا دینے والے مظاہرین روزانہ صبح سڑک خالی کرکے اس کے کنارے چلے جاتے ہیں اور شام ہوتے ہی سڑک پر آکر اسے بلاک کردیتے ہیں۔

Parade Ground

Faizabad Interchange

Tabool ads will show in this div