کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ، ایم کیو ایم نے علاقائی کمیٹیاں قائم کرنا شروع کردیں

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی ميں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ايم کيو ايم نے علاقائی کيمٹياں قائم کرنا شروع کرديں، رہنماؤں نے اپیل کی ہے کہ مشتبہ افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جائے۔


دہشت گرد رہائش اختيار نہ کرليں، یہ خطرہ بھانپ کر ايم کيو ايم نے کمرکس لی، کراچی کے مخلتف علاقوں ميں علاقائی کيمٹياں تشکيل دی جارہی ہیں، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ايف بی ايريا، گلشن اقبال اور پی ای سی ايچ ايس ميں کيميٹوں کیلئے علاقہ معززين سے رابطے مکمل کرليے گئے ہيں۔


ايم کيوايم کے رہنما امين الحق کہتے ہيں شہری مشکوک افراد کو ديکھيں تو ايم کيو ايم کے يونٹ، سيکٹرز اور تھانوں ميں فوری اطلاع ديں۔ 


متحدہ کے قائد الطاف حسين نے سب سے پہلے کراچی ميں علاقائی کيمٹيوں کی تشکيل پر زور ديا تھا ليکن ڈيفنس کلفٹن کے علاوہ کسی اور علاقے ميں رہائشی کيمٹياں مؤثر کردار ادا نہيں کرسکيں۔


ايم کيو ايم کی اعلیٰ قيادت نے اراکين پارليمنٹ کو ہدايت جاری کردي ہيں کہ وہ علاقائی کيمٹيوں کيلئے مؤثر کردار سميت شہريوں کی بھرپور رہنمائی بھی کریں ۔ سماء

میں

کا

burger

marriage

نے

شروع

tests

pakistan vs New Zealand

woes

december

Tabool ads will show in this div