بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر تین افراد قتل

سرگودھا: بيٹي کا رشتہ دينے سے انکار پر سرگودھا ميں دوست نے دوست کي جان لے لي، بيٹے اور بہو کو بھي قتل کر ديا۔

سرگودھا کے علاقے ڈيرہ ميں دل دہلا دينے والي واردات ہوئی۔ پچاس سالہ خالد اپنے دوست ظہور کي بيٹي سے شادي کرنا چاہتا تھا، انکار پر آگ بگولہ ہوگيا۔ جان سے مارنے کي دھمکياں دينے لگا اور پھر اپنے تين ساتھيوں کے ساتھ ظہور کے گھر ميں گھس آيا، اندھا دھند فائرنگ کردي۔

پچاس سالہ خالد نے اپنے دوست ظہور، بيٹا اور بہو کو جان سے مار ديا جبکہ بيٹي نے چارپائي کے نيچے چھپ کر جان بچائي۔ پوليس کے مطابق ملزمان کي گرفتاري کيلئے چھاپے مارے جا رہے ہيں۔ سماء

GIRL

three killed

Tabool ads will show in this div