مشرف پرحملے میں ملوث مجرم کو پھانسی

پشاور: سابق صدر پرویزمشرف پرحملے میں ملوث مجرم کوپشاور کی سنٹرل جیل میں  پھانسی دے دی گئی۔ محمد نیاز کو ملٹري کورٹ نےسزائے موت سنائی تھی۔

 

فیصل آباد میں بھی پرویزمشرف حملہ کیس کے چار مجرموں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایاجاچکاہے۔


دہشت گردوں سے کوئی رعایت نہیں۔ انسانیت کا ایک اور مجرم انجام کو پہنچا۔ پرویزمشرف حملہ کیس کے مجرم کو پشاور کی سینٹرل جیل میں لٹکادیاگیا۔


نیاز محمد کو چند روز قبل ہری پور سے پشاور جیل منتقل کیا گیا تھا۔ نیاز محمد کا تعلق صوابی کےعلاقے یارحسین سے تھا۔ مجرم چودہ دسمبر دوہزار تین کو سابق صدر پرویزمشرف پرراولپنڈي کےجھنڈا چی چی پل پر ہونےوالے حملے میں ملوث تھا۔


نیاز محمد پرفوجی عدالت میں مقدمہ چلایاگیا۔ جرم ثابت ہونے پرعدالت نے سزائے موت سنائی اور آج صبح ساڑھے چھ بجے وہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔


پھانسی کے وقت سینٹرل جیل پشاور کے گرد سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔


اس سے پہلے پرویزمشرف پرحملے میں ملوث چار مجرموں غلام سرور، راشد ٹیپو، اخلاق اور زبیرکو فیصل آباد جیل میں پھانسی دی گئی۔ سماء

policy

olympic

restrictions

Tabool ads will show in this div