کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق

Nov 30, -0001

کوئٹہ: کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ  سے باپ اور  بیٹا جاں بحق ہوگئے۔


پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب روڈ  برما ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جمہ خان اور ان کا  چھبیس سالہ بیٹا زبیر احمد شدید زخمی ہوگیا۔


واقعہ کے فوری بعد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور دن دیہاڑے مصروف شاہراہ پر فائرنگ کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔  


واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ دوسری جانب  پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی۔ سماء

Tahir-ul-Qadri

فائرنگ

medal