بھارت؛خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں انوکھا ریکارڈ بن گیا

بھارت میں جاری انڈرنائنٹین خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک انوکھا ہی ریکارڈ بن گیا۔ ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے لیکن 50 اوورز میں صرف 2 رنز نہ دیکھے نہ سنے۔

انڈر19خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناگالینڈ کی پوری ٹیم صرف 2رنزپر آؤٹ ہوگئی۔،ایک کھلاڑی نے1رن بنایا جبکہ وائیڈ بال پر دوسرا رن ملا ۔ مخالف ٹیم نےپہلی بال پر ہدف حاصل کرلیا۔

میچ پچاس اوورز کا تھا مگر ناگا لینڈ کی ٹیم صرف سترہ اوورزتک ہی ٹک سکی۔ 17 اوورز تک بیٹنگ کرنے کے باوجود ناگا لینڈ کی خواتین کھلاڑیوں نے صرف 2 رنز اسکورکیے۔ ناگا لینڈ کی دس کھلاڑی صفر سے آگے نہ بڑھ سکیں۔ ایک پلیئر نے ایک رن بنایا جبکہ ٹیم کو دوسرا رن وائیڈ کی وجہ سے ملا ۔

جواب میں کیرالا کی انڈرنائنٹین لیڈیزکرکٹ ٹیم نے پہلی بال پرہدف حاصل کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کو چارپوائنٹس ملے۔ سماء

Nagaland's innings

BCCI Women's Under-19 One-Day League

Knockout Tournament

Tabool ads will show in this div