فیض آباد انٹرچینج،19ویں روز بھی ہٹ دھرم مظاہرین کادھرناجاری

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/LABBAIK-DHARNA-1100-ISB-24-11.mp4"][/video]

اسلام آباد / راول پنڈی : اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر فیض آباد انٹر چینج پر مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دھرنے کا آج 19واں روز بھی جاری ہے۔

حکومت نے فیض آباد میں جاری دھرنے کے خلاف سخت کارروائی کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے گزشتہ روز ان کی سپلائی لائن کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ نے فیض آباد جانے والے تمام راستے بند کردیے اور مری روڈ پر مزید کنٹیز لگا دیئے۔ کھانے پینے کے اسٹالز کو بھی بند کرنے کے ساتھ، فیض آباد پل کے گرد اسٹریٹ لائٹس بھی رات میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ مذہبی جماعتوں نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ 18 روز سے فیض آباد میں دھرنا دیا ہوا ہے، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے مذہبی جماعتوں کو دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن انہوں نے یہ حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

اس پر عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ نیکی کے کام کو اگر غلط انداز سے کیا جائے تو یہ عمل بھی غلط ہی ہو گا۔

ادھر دھرنا قائدین کا کہنا ہے کہ وہ مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، جب تک وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا وہ اس وقت تک دھرنا جاری رکھیں گے۔  سماء

SIT IN

Federal Secretary Religious affairs

Religious party

Faizabad

Tabool ads will show in this div