لاہور میں طیارے کی کریش لینڈنگ، رن وے بند، فلائٹ آپریشن متاثر

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور کے بين الاقوامی ہوائی اڈے پر طياروں کی لينڈنگ امتحان بن گئی، 2 روز ميں 2 طيارے کريش لينڈنگ کرچکے ہيں، آج لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 کی ہنگامی لينڈنگ کے باعث دوسرا رن وے بھی بند ہوگيا، جس کی وجہ سے فلائٹ آپريشن شديد متاثر ہوا۔

طياروں کی کريش ليںڈنگ لاہور ایئر پورٹ کے دونوں رن وے بند ہوگئے، اندرون اور بيرون ملک سے آنے جانے والی پروازيں مشکلات کا شکار ہیں۔

ایئر پورٹَ کا ايک رن وے گزشتہ روز بند ہوا جب لينڈنگ کے دوران وہيل ايکسل ٹوٹنے سے طيارہ رن وے سے اتر گيا تھا، نجی ايئر لائن کا طيارہ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی رن وے سے ہٹايا نہيں جاسکا، جس کے باعث انٹرنيشنل فلائٹس کی لينڈنگ ميں شيد مشکلات درپيش رہيں اور صرف پاکستانی ايئرلائنز کے چھوٹے طيارے ايئرپورٹ پر اترے۔

دوران لينڈنگ  گئير جام ہونے سے لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 کی کريش لينڈنگ ہوئی، جس کے بعد صورتحال مزيد گھمبير ہوگئی اور دوسرا رن وے بھی بند کرنا پڑا، ایئر پورٹ کے دونوں رن وے بند ہونے سے لاہور ميں فلائٹ آپريشن مکمل طور پر بند ہوگيا ہے۔ سماء

لاہور

reuters

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div