اسلام آباد میں کار کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد میں کار تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پشاور سے آنیوالی کار کو اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 میں کشمیر ہائی وے پر حادثہ پیش آیا، کار تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری۔

حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے کار کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا، بچے کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

MQM

term

gulf

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div