پشاورخودکش دھماکا،ایڈیشنل آئی جی اشرف نور گن مین سمیت شہید

?????????
?????????

پشاور : صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں سینیر پولیس افسر ایڈیشنل آئی جی ہیڈکواٹرز محمد اشرف نور خود کش حملے میں گن مین سمیت شہید ہوگئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اشرف نور کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز ٹو میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے  میں سینیر پولیس افسر محمد اشرف نور گن مین سمیت شہید ہوگئے۔ دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ اور اس میں آگ لگ گئی، دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا حیات آباد فیز ٹو میں تاتارا پارک کے علاقے میں ہوا، دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کواٹرز محمد اشرف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لے لیا، جب کہ امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

محمد اشرف نور اپنے محافظ کے ہمراہ گھر سے دفتر کی جانب جا رہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو ان کی گاڑی سے ٹکرا دیا۔ حملہ آور موٹڑ سائیکل پر سوار تھا۔ جسد خاکی اور زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس گزرتی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، جب کہ درختوں میں بھی آگ لگ گئی۔ گاڑی کے قریب بم دھماکے اور جائے وقوع پر فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ سماء

KPK

TALIBAN

sucide attack

Senior Officer

Jamat ul Ahrar

ashraf noor

Tabool ads will show in this div