نمائش چورنگی پر ہٹ دھرم مظاہرین کا دھرنا جاری

کراچی : شہر قائد کی مصروف شاہراہ پر مذہبی جماعت کی جانب سے ایک بار پھر احتجاجی دھرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانگی متاثر اور متبادل روٹس پر گاڑیوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے دیئے گئے احتجاجی دھرنے میں ایک بار پھر صدر جانے والی سڑک بند کر دی گئی۔

کراچی کی نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے شرکاء جو صبح سویرے سڑک کے کنارے چلے گئے تھے، انہوں نے پھر سڑک کے درمیان آکر ایم اے جناح روڈ کا صدر جانے والا ٹریک بند کردیا گیا ہے۔

پانچ روز سے جاری دھرنے کے باعث کبھی ایک تو کبھی دونوں ٹریک بند کر دیئے جاتے ہیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس صورت حال کے بعد شہری متبادل راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔ ٹریک کو متبادل روٹس کی جانب موڑنے کے بعد دیگر علاقوں میں دباؤ کے باعث ٹریک جام کا مسئلہ درپیش ہے۔ سماء

SIT IN

M.A Jinnah road

numaish

Religious party

Tabool ads will show in this div