مظفرآباد میں ٹریفک حادثات، 9 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
اسٹاف رپورٹ
مظفر آباد : مظفر آباد میں مسافر وین دریائے جہلم میں جاگری، 3 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے، کوٹلی میں ٹريفک حادثہ ایک شخص کی جان لے گيا۔
مسافر وین راولپنڈی سے مظفرآباد آرہی تھی کہ اصغرآباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر دریائے جہلم میں جا گری، وین میں سوار 3 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد اور امبور اسپتال منتقل کیا۔
کوٹلی کے علاقے دندلی میں بھی مسافر وین گہری کھائی میں گرگئی، جس سے ایک شخص جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو کوٹلی ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا، شدید زخمیوں کو پمز اسپتال راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔ سماء
زخمی
MQM
bln
تبولا
Tabool ads will show in this div