امریکی دباؤ کام کرگیا،روہنگیا مہاجرین کو واپس بلانے کا فیصلہ
ینگون : امریکی دباؤ نے بالا آخر اپنا جادو دکھا دیا، بنگلا دیش اور میانمار کے درمیان روہنگیا مہاجرین کی واپسی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش اور میانمار کے درمیان روہنگیا مہاجرین کی واپسی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان میانمار میں ہونے والے اجلاس کے بعد معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت اگلے دو ماہ کے دوران بنگلا دیش سے روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل شروع ہو جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں اور نہ ہی اس میں مہاجرین کی واپسی کا کوئی ٹائم فریم دیا گیا ہے۔ پچیس اگست کے بعد سے میانمار میں پرتشدد واقعات کے باعث سوا 6لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلا دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔ سماء