سانحہ تربت؛ زندہ بچ جانے والے نوجوان کے سنسنی خیز انکشافات
سیالکوٹ: سانحہ تربت میں آئے روز نئے سنسنی خیز انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ قتل سے پہلے ویگن ڈرائیور نے مزدوروں کی ویڈیو بنائی۔ جس میں نام، ولدیت اور شہر پوچھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ میں بچ جانے والے حیدر نے سنسنی خیز انکشافات میں بتایا کہ مزدوروں کو قتل کرنے سے ایک دن پہلے ویگن ڈرائیور نے خود انکی ویڈیو بنائی اور پھر ویڈیو میں نام، ولدیت اور شہر بُلوایا گیا۔
حیدر نے بتایا کہ ایجنٹ اختر نے ہی کوئٹہ پہنچ کر ڈرائیور سے ملنے کو کہا تھا اور ڈرائیور نے کہا کہ ویڈیو ریکارڈ کےلئے بنائی۔
سانحے کے خلاف کوئٹہ میں مزدوروں نے مظاہرہ کیا اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایف آئی اے حکام کہتے ہیں انسانی اسمگلرز اور دہشتگردوں کے مبینہ گٹھ جوڑ سے متعلق انکے پاس کوئی معلومات نہیں۔ سماء