کورکمانڈرز کانفرنس جاری
راولپنڈی: کورکمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں جاری ہے۔ کانفرنس میں ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر بھی غور ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف افسران شریک ہیں۔ جنرل راحیل شریف کانفرنس کے شرکاء کو نیشنل ایکشن پلان پر بریف کریں گے جبکہ اس موقع پر ملک کی داخلی سیکیورٹی کی صورتحال بھی زیرغور آئے گی۔ سماء