وزیراعظم کی قانونی اور سیاسی ماہرین سے مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد اجلاس کیلئے تمام مصروفیات ترک کر دیں۔ وزیراعظم نے اجلاس سے قبل قانونی اور سیاسی ماہرین سے مشاورت کی۔ سیاسی اور عسکری قیادت آج سرجوڑ کر بیٹھے گی۔


ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ کیلئے اجلاس آج سہ پہر ہوگا۔ اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ وزیراعظم نے اجلاس کیلئے اپنی پہلے سے طے شدہ مصروفیات منسوخ کر دیں۔ نواز شریف نے اجلاس سے قبل قانونی اور سیاسی ماہرین سے مشاورت کی۔ سماء

eid

father

grips

Tabool ads will show in this div