دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کے لئے تین خصوصی عدالتیں قائم

اسلام آباد: تحفظ  پاکستان ایکٹ کے تحت دہشت گردی کے مقدمات کی فوری سماعت کے لئے تین خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں۔


دہشتگردی کے مقدمات کی فوری سماعت کیلئے پہلا قدم لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں۔ وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ مقرب خان خصوصی عدالت لاہور کے جج تعینات کردیے گئے۔ انور علی خان کو خصوصی عدالت پشاور کا جج بنادیا گیا ہے جبکہ ظفرعلی خان خصوصی عدالت کوئٹہ کے جج مقرر کردیے گئے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ کے ذریعے اگلے مرحلے میں اسلام آباد اور سندھ میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ سماء

Inqilab March

pakistan vs New Zealand

boys

Tabool ads will show in this div