عمران خان نے شادی سے متعلق خبروٕں کی وضاحت کر دی
اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دوسری شادی سے متعلق خبروٕں کی وضاحت کر دی۔ کہتے ہیں کہ دوسری شادی کو اتنا آسان نہیں لیا جا سکتا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک پر کارکنوں کی موجودگی میں سرعام دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ دوسری شادی بہت سوچ سمجھ کر کرنی چاہئے۔ بچوں کا معاملہ بھی دیکھنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سانحہ پشاور کے باعث افسردہ ہیں، ہم اس وقت غم کی کیفیت میں ہیں، بہتر ہوگا کہ مناسب وقت کا انتظار کریں۔ سماء