وحید مراد کی 34 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

لاہور: رومانوی ہیرو وحید مراد نے اپنی فنی صلاحیتوں سے پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کيا۔ چاکلیٹی ہیرو کی چونتيسويں برسی پر ان کی چند ياديں تازہ کررہے ہيں۔


وحید مراد نے ساٹھ کی دہائی میں بطور پروڈیوسر فلمی دنیا میں قدم رکھا۔  فلم کے مرکزی کرداروں میں آنے کا مشورہ مانا اور اگلی دہائی تک فلم ٹریڈ کے کامیاب ترین ہیرو بن گئے۔

تھوڑے ہی عرصہ میں وحيد مراد لیڈی کلر اور چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور ہوگئے۔ چاکليٹي ہيرو کراچي کے معروف صنعتکار کي بيٹي سلمہ کي محبت ميں گرفتار ہوئے اور انيس سو چونسٹھ ميں انہيں اپني ہيروئين بنا ليا۔

وحيد مراد نے فلموں ميں بہترين اداکاري پر کئي ايوارڈ حاصل کئے۔ وہ تئيس نومبر انيس سو تراسي کو خالق حقيقي سے جاملے۔ سماء

film actor

waheed murad

script writer

Tabool ads will show in this div