بیکری میں کام کرنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی: جوہرآباد سے پولیس اہلکار سمیت گیارہ افراد کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر پکڑا گیا۔ ملزم بیکری میں کام کرتا تھا۔
جوہرآباد سے گرفتار ٹارگٹ کلر امجد نے سنسنی خیز انکشافات میں بتایا کہ گینگ کو ہدف سیاسی جماعت کا عہدیدار دیتا تھا۔ 2015 میں گرفتار ہوا اور 5 ماہ بعد ضمانت پر رہائي ملی۔
ملزم نے بتایا کہ گینگ میں چھ لڑکے تھے جو اسلحہ کپڑے میں لپیٹ کر منتقل کرتے تھے۔ گینگ کو احکامات سیاسی جماعت کا عہدے دار معین دیتا تھا۔
پولیس کے مطابق بیکری سے کلاشنکوف اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ سماء