اسحاق ڈار نے چھٹی کی درخواست کردی

Nov 22, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Ug-Aitizaz-Pirzada-Pkg-22-11.mp4"][/video]

اسلام آباد: اسحاق ڈار نے خرابی صحت کے باعث وزیر اعظم سے چھٹی مانگ لی دوسری جانب جیالے سینیٹر اعتزاز احسن کہتے ہیں لندن میں ایک ثبوت زیرعلاج ہے۔

لندن میں ایک ثبوت کا علاج ہورہا ہے پیپلزپارٹی کے راہنما اعتزاز احسن نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں اسحاق ڈار کو چلتا پھرتا ثبوت قرار دے دیا۔

اسحاق ڈار پر کچھ ایسا برا وقت آیا ہے کہ ان کی اپنی حکومت کے وزیر انہیں استعفے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اپوزیشن تو خیر تنقید کر رہی تھی، مگر جن حکومتی پتوں پر اسحاق ڈار کا تکیہ تھا اب وہ بھی ہوا دینے لگے ہیں۔

وزیر خزانہ وزارت چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں اسحاق ڈار نے وزیر اعظم سے چھٹی مانگ لی ہے۔

اسحاق ڈار نے شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا اورخرابی صحت کے باعث وزارت کے امور چلانے سے معزرت کرلی ، وزیر اعظم کو وزارت خزانہ کے معاملات کی نگرانی جاری رکھنے کی تجویز کردی ۔

PM

AITEZAZ AHSAN

OFF

Tabool ads will show in this div