پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد: وزیراعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس کل طلب کرلیا۔


دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے اقدامات۔ قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم ہاوس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس۔ اہم فیصلوں کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت سرجوڑ کر بیٹھ گئیں۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے پہلے وزیراعظم نے تمام مصروفیات منسوخ کرکے سیاسی اور قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی جس میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ماہرین سے مشاورت کے بعد وزیراعظم نے تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ کل کے اجلاس میں بھی انسداد دہشت گردی قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم  نواز شریف تمام رہنماؤں کو آج ہونے والے اجلاس میں متوقع فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔ سماء

anniversary

اجلاس

surgery

Tabool ads will show in this div