بھارتی میں فوجی اہلکار نے صحافی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

نئی دہلی : بھارت کی شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے پیرا ملٹری بیس پر تعینات بھارتی فوجی نے ایک صحافی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگالی اخبار سیاندان پتریکا کے کرائم رپورٹر سدیپ دوتا بھاومیک کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ سیکنڈ تریپورہ سٹیٹ رائفلز کے ہیڈکوارٹرز میں ایک آفیسر سے ملاقات کرنے گیا تھا۔

مقامی پولیس افسر ابھیجیت سپترشی نے صحافیوں کو بتایا کہ سدیپ کی کمانڈر کے آفس میں فوجی اہلکار سے کسی بات پہ بحث ہوئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس پر فوجی نے فائرنگ کر کے صحافی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ادھر ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول صحافی اس سے بندوق چھیننے کی کوشش کر رہا تھا کہ گولی چل گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں رواں سال 20 ستمبر کو اگرتلا میں مشتعل ہجوم نے ایک صحافی کو قتل کر دیا تھا جس کی مسخ شدہ لاش دوسرے روز ملی تھی۔

اس کے علاوہ بنگلور کی معروف خاتون صحافی گوری لنکیش کو بھی ستمبر میں ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

صحافیوں کے تحفط کی کمیٹی کے مطابق بھارت میں 1990ءکی دہائی کے اوائل سے لیکر اب تک 30 صحافی قتل ہو چکے ہیں۔ رپورٹرز ودآٹ بارڈرز نے 2015ءمیں بھارت کو ایشیا میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔ سماء / اے پی پی

KILLING

JOURNALIST

Indian Soldier

Tabool ads will show in this div